Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹلی کے وزیراعظم ریاض پہنچ گئے

ریاض ....اٹلی کے وزیراعظم سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے۔ گورنر شہزادہ فیصل بن بندر نے کنگ سلمان ایئر بیس پہنچ کر خیر مقدم کیا۔ وزیر تجارت و سرمایہ کاری ماجد القصبی، ریاض کے میئر ابراہیم السلطان ، اٹلی میں سعودی ناظم الامور فیصل القحطانی،کنگ سعود ایئر بیس کے کمانڈر احمد العسیری، ریاض پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل عبدالعزیز الزمامی اور مملکت میں متعین اطالوی سفیر بھی استقبال کیلئے ایئر بیس پہنچے ہوئے تھے۔

شیئر: