اماراتی سفیر کے حقیقی قاتل کون؟
ریاض .... سراغرسانوں نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں اماراتی سفیر کے قتل میں ایران کا ہاتھ ہے۔ ایرانی حکام نے طالبان کے باغی عناصر سے مدد لیکر اماراتی سفیر کو قتل کرایا۔ 10جنوری 2017ءکو قندھار گورنر ہاﺅس میں سخت حفاظتی انتظامات میں رخنہ اندازی کرکے پھلوں اور کھانے کی پلیٹوں میں انتہائی ترقی یافتہ بم چھپا دیا گیا تھا اور عین اس وقت جبکہ اعلیٰ مقامی عہدیدار اماراتی سفارتکاروں کے ساتھ میٹنگ کررہے تھے دھماکہ کرکے 12 افراد کو ہلاک کردیا گیا تھا جبکہ 14زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں قندھار کے نائب گورنر بھی شامل تھے۔