Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسامہ کی470ہزار فائلیں جاری

واشنگٹن..... سی آئی اے نے بدھ کو پاکستانی شہر ایبٹ آباد میں القاعدہ کے رہنمااسامہ بن لادن کے کمپاﺅنڈ پر 2011ءکے چھاپے میںجو دستاویزات اور وڈیو قبضے میں لی تھیں وہ بدھ کو جاری کردی ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو القاعدہ کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوسکیں۔ اب تک یہ دستاویزات جاری نہیں کی گئی تھیں اور کاپی رائٹ کے تحت انہیں شائع نہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا کیونکہ انکی اشاعت سے ملک میں سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا تھا۔ یہ سارا مواد امریکی انٹیلی جنس اور محکمہ دفاع کی تنظیموں کے پاس محفوظ تھا۔ بدھ کو جو مواد جاری کیا گیا ہے اس میں القاعدہ کے خطوط، وڈیو ، آڈیو فائلز اور دیگرچیزیں شامل ہیں ان میں القاعدہ کے سربراہ کے بیٹے کی شادی کی وڈیو بھی شامل ہے۔اسکی مدد سے عوام کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ دہشتگرد تنظیموں کے منصوبے اور انکے کام کا انداز کیا ہوتا ہے۔ واشنگٹن کے ایک تھنک ٹینک کے محققین کو ان دستاویزات کو پہلے ہی دکھادیا گیا تھا۔ اس میں اسامہ کی ڈائریاں بھی شامل ہیں۔ سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے کہا کہ جو دستاویزا ت جاری کی گئی ہیں اس کے نتیجے میں عوام کو بے پناہ معلومات حاصل ہونگی۔ بتایا جاتا ہے کہ سی آئی اے نے ایبٹ آباد کمپاﺅنڈ سے 4لاکھ70ہزار کے قریب اضافی فائلیں قبضے میں لی تھیں۔ جنہیں اب آن لائن ڈالدیا گیا ہے۔ ڈیفنس آف ڈیموکریسیز فاﺅنڈیشنز کے اسکالرز نے کہا کہ انہیں یہ فائلیں عوام کے سامنے پیش کرنے سے قبل جائزے کیلئے دی گئی تھیں۔ اس کے نتیجے میں ہمیں القاعدہ کی قیادت کے بارے میں بعض نئی معلومات ملی ہیں۔
 

شیئر: