Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات کے اسمگلر شامی کا سرقلم

الجوف..... سعودی حکام نے نشہ آور ممنوعہ گولیاں کثیر مقدار میں اسمگل کرنے کا الزام ثابت ہوجانے پر شامی شہری حمدی السمحان کو القریات میں سرقلم کر کے نشان عبرت بنا دیا گیا۔ وزارت داخلہ نے بدھ کو اعلامیہ جاری کر کے واضح کیا کہ شامی شہری السمحان نے نشہ آور ممنوعہ گولیاں اسمگل کی تھیں۔ اسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا تھا۔ الزام ثابت ہو جانے پر اسے نشان عبرت بنانے کیلئے موت کی سزا سنا دی گئی تھی۔
 

شیئر: