ریاض.... محکمہ ٹریفک کے ترجمان کرنل طارق الربیعان نے اعتراف کیا ہے کہ بعض ٹریفک اہلکار غلطیوں کے مرتکب ہوئے ہیں ان کا احتساب ہو گا۔ کوئی بھی شخص ٹریفک قانون پر عملدرآمد سے مستثنیٰ نہیں۔ ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال خود ڈرائیوروں کے لئے انتہائی پرخطر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیرداخلہ کی ہدایت کے مطابق شاہراہوں اور سڑکوں پر نصب ساھر کیمروں کے سسٹم میں ردوبدل ہو گا۔ انتہائی رفتار کے نئے بورڈ نصب کئے جائیں گے۔ الربیعان نے بتایا کہ مملکت کی بیشتر شاہراہوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے بعد انتہائی رفتار پر نظر ثانی ضروری ہو گئی ہے۔