Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ پرواز کیلئے تیار

لندن .... اعلی درجہ کی سیاحت اور سفر کا انتظام کرنے والی فرم ہینری کوکسن ایڈونچرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے طیارے فلائنگ بوم کا تجربہ آئندہ سال شروع کریگی۔ کمپنی نے اس خیال کا بھی اظہار کیا کہ ہوائی سفر کا یہ اتنا شاندار ذریعہ بن جائیگا کہ دنیا اسی کی تقلید میں لگ جائیگی اور آئندہ برسوں میں سب سے مقبول سفر اسی کے ذریعے کیا جاسکے گا۔ اب تک اسکے تجربے کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور تجربہ جیسے ہی ہوگا وہ خواہشمند افراد کو دنیا کے پسندیدہ ترین علاقوں کی سیر و سیاحت پر لیجائے گا۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس طیارے کے ذریعے مسافر جب اور جہاں چاہیں گے جاسکیں گے۔ حد یہ کہ قطب شمالی ، بولیویا کے شوریدہ میدان اور نمیبیا کے صحراءتک اسکی رسائی ہوگی۔ واضح ہو کہ یہ طیارہ 1930کے عشرے کے جرمنی میں استعمال ہونے والے مشہور طیارے زیپلن کی یاد تازہ کردیگا۔ اسکی اندرونی زیبائش پر خاصا کام کیا جارہا ہے جہاں تک اسکی گنجائش کا تعلق ہے تو ایئر بس A380سے بھی بڑا ہے۔ اس کے اندر ایسی ہوا موجود رہیگی جو عام ہواﺅں سے بھی زیادہ خفیف ہوگی تاکہ اس کے ذریعے سفر کرنے والے سانس لینے میں دشواری محسوس نہ کرسکیں۔ بقیہ 40فیصد ہوا ایرو ڈائنامک سسٹم سے پیدا کی جائیگی۔ اسکے اندر اتنی گنجائش بھی ہوگی کہ وہ زمین پر اترتے وقت کسی جھٹکے سے دوچار نہ ہو اور مسافروں کو کوئی تکلیف نہ ہو۔ اب تک کے اند ازے کے مطابق یہ طیارہ 10ٹن سامان لیکر 20ہزارفٹ کی بلندی تک پرواز کرسکتا ہے۔ اس جہاز کی آزمائشی پرواز کی ذمہ داری ایئر لینڈر کے چیف ٹیسٹ پائلٹ ڈیو ورنز کے سپرد کردی گئی ہے۔ اسے ڈیزائن کرنے والے کو 60ہزار پونڈ کا انعام بھی مل چکا ہے۔

شیئر: