Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریزز کمپنی کے اسمارٹ فون کی تفصیلات سامنے آ گئیں

گیمنگ ہارڈوئیر بنانے والی ریزر کمپنی کی جانب سے اسمارٹ فون بنانے کی خبریں تو کئی ماہ سے گردش کر رہی تھیں تاہم اب اس فون سے متعلق تفصیلات منظرِعام پر آ گئی ہیں۔ ان تفصیلات کو برٹش ویب سائٹ 3 جی کی جانب سے سامنے لایا گیا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق فون میں 5.72 انچ آئی جی زیڈ او ڈسپلے ، 120 ریفریش ریٹ ، دو فرنٹ اسپیکر اور ڈولبائے ایٹموس ساو¿نڈ سسٹم دیا جائے گا۔ ڈیوایس میں 8 جی بی ریم ،64 جی بی اسٹوریج ، اسنیپ ڈریگون 835 پراسیسر اور 4000 ملی ایپمپئر آورز کی بیٹری دی جائے گی۔ ڈیوائس میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا جس میں 12 اور 13 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہو گا۔ فون کی قیمت سے متعلق کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ 
 

شیئر: