Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت : اخبارات کی شہ سرخیوں پر ایک نظر

کویت: کویت کے اخبارات میں آج جمعرات کوجن خبروں کو صفحہ اول پر شائع کیا گیا ان میں سرفہرست مقامی اخبار السیاسہ ہے جس نے شہ سرخی میں مستعفی حکومت کی دوبارہ تشکیل کو موضوع بناتے ہوئے کہا ہے:امیرکویت نے دوبارہ المبارک کو وزیر اعظم مقرر کرتے ہوئے کابینہ کے 35وزراءکے تعین کی ذمہ داری تفویض کردی ہے۔ اخبار کے کہناہے کہ مستعفی حکومت کو دوبارہ عہدے دینے میں دستوری رکاوٹ نہیں۔ مستعفی حکومت کسی تبدیلی کے بغیر دوبارہ آرہی ہے۔
السیاسہ کے صفحہ اول کی خبر ہے: انتہا پسند فکر کے حامل افراد کے ساتھ عدالتی کارروائی کے بعد مکالمہ ہوگا تاکہ وہ شدت پسند طرز عمل ترک کردیں۔
صفحہ اول میں ہی بڑی سرخی ہے: عالمی فنڈ نے کویتی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نجی شعبے میں اپنے لئے ملازمت تلاش کریں۔
 
مقامی اخبار الرای نے جمعرات کے شمارے صفحہ اول پر ڈبل کالمی خبر دی ہے: فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث 4بلین ڈالر کا گیس منصوبہ ملتوی کردیا گیا۔
 
القبس نے بھی مستعفی حکومت کی واپسی کو سہ شرخی کا موضوع بناتے ہوئے لکھا: پارلیمنٹ میں ”نشان زدہ“ وزراءکی واپسی کا خدشہ “ ۔ اخبار کی مراد ان وزراءسے ہے جن کی کارکردگی کے متعلق کئی سوالات ہیں۔
 
الوطن اخبار کی شہ سرخی ہے: المبارک اپنی ساتویں حکومت تشکیل دینے جارہے ہیں۔
الوطن کے صفحہ اول پر 3کالمی سرخی ہے:” ہندوستان سے نرسیں درآمد کرنے پر پابندی“۔
خبر کی تفصیل کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر جمال الحربی نے میڈیکل کمیٹی کی رپورٹ آنے تک ہندوستانی سے نرسیں درآمد کرنے پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
 

شیئر: