Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی اخبار ات پر طائرانہ نظر

کویت:بدھ کو شائع ہونے والے کویتی اخبارات نے متعدد اہم موضوعات کو شہ سرخیوں میں شامل کیا ہے۔ مقامی اخبار الانبائ کی شہ سرخی کا تعلق براہ راست غیرملکیوں سے تھا جس کا عنوان’’5ٹریفک خلاف ورزیوں پر غیرملکی کو کویت سے بیدخل کیا جائے‘‘ تھا۔ خبر کی تفصیل یہاں پڑھی جاسکتی ہے۔
الانباء کے صفحہ اول پر وزیر اعظم شیخ جابر مبارک الصباح کا استعفی اور امیر کویت کی طرف سے نئی کابینہ تشکیل دینے کے مساعی پر روشنی ڈالی گئی۔
اخبار کے صفحہ اول پر ہی عالمی فنڈ کے حوالے سے خبر شائع ہوئی ہے جس میںعالمی ادارے نے کہا ہے کہ کویت ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کا پابند ہے۔
مقامی اخبار القبس کی شہ سرخی میں سرمایہ کاری کو موضوع بنایا گیا۔ عنوان تھا’’تجارتی لین دین میں آسانی پیدا کرنے سے سرمایہ کاری کی عالمی فہرست میں کویت کا چھٹے پر آگیا‘‘۔ خبر کی تفصیلات میں بتایا گیا کہ کویت میں سرمایہ کاری بورڈ نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے سے عالمی سطح پر کویت سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے۔ یہ فہرست عالمی فنڈ نے جاری کی ہے۔
القبس کے صفحہ اول پر جی سی سی تعاون تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللطیف الزیانی کے حوالے سے خبر شائع ہوئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ قطر کے میڈیا کا اشتعال انگیز رویئے کی وجہ سے کویت کی ثالثی کی تمام کوششیں بے فائدہ ثابت ہورہی ہیں۔
کویت مقامی اخبار الرأی کے صفحہ اول نے کویت کی نئی حکومت کی تشکیل کو مرکزی موضوع بناتے ہوئے امیر کویت کے مساعی پر روشنی ڈالی ہے۔
اخبار کے صفحہ اول میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان ’’سرد جنگ‘‘ کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا گیا کہ یہ کسی بھی وقت ’’گرم جنگ‘‘ میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ اخبار کی شہ سرخی ہے’’فریقین کے درمیان معاملات کی بہتر انجام دہی کے فقدان کے باعث اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری ’’سرد جنگ‘‘ کسی بھی وقت ’’گرم جنگ‘‘ میں تبدیل ہوسکتی ہے۔  
 
 

شیئر: