پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں یادگاری ٹکٹ
لاہور:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ٹیم کے اعزاز میں پاکستان پوسٹ نے یادگاری ٹکٹ اور سووینر جاری کئے ہیں۔ پاکستان پوسٹ کے کراچی آفس کے خزانچی طارق اعوان نے کہا کہ 50ہزار سووینر شیٹ اور 3لاکھ اعزازی ٹکٹوں کا اجراءکیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سووینر اور ٹکٹ پاکستان بھر میں پاکستان پوسٹ کے دفتر پر جمعرات سے دستیاب ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 3 ٹکٹوں کے سیٹ کی قیمت 30 روپے جبکہ سووینر شیٹ کی فی کس قیمت 50 روپے ہے۔پاکستان نے رواں سال جولائی میں انگلینڈ میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف ہند کو 180 رنز کے بھاری مارجن سے مات دے کر پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔پاکستان نے فائنل میںہندکے خلاف فخر زمان کی سنچری کی بدولت 4 وکٹ کے نقصان پر 339 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا تھا اور پاکستانی بولرز کی تباہ کن بولنگ کے سامنے ہند کی مضبوط بیٹنگ 31ویں اوور میں 158 رنز پر زمین بوس ہوگئی تھی۔