Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خشک اور چکنی جلد کو خوبصورت بنائیں

    اگر آپ کی جلد چکنی ہے اور چکنائی کی وجہ سے جلد کی رو نق ختم ہو رہی ہو تو ایک سیب کو اچھی طرح پیس کر پیسٹ بنا لیں اور اس کا لیپ چہرے پر کریں ، چہرہ پر جمی گرد اور کھلے مساموں سے چکنائی دور ہو گی اور چہرہ چمک اٹھے گا۔
اگر چہرے کی جلد بہت زیادہ خشک ہو تو ہر موسمی پھل کا گودا چہرے پر ملیں ۔ خاص طور پر پکے پپیتہ کا گودا پیس کر چہرے پر لیپ کرنے سے جلد نرم و ملائم ہو کر نکھر جاتی ہے ۔
 چہرے پر اکثر کیل مہاسے نکل آتے ہیں، انھیں ختم کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ پھٹکری لے کر پانی میں حل کر یں اور اس پانی کو چہرے پر ملیں یہ نسخہ10 دن مسلسل استعمال کریں ۔
چند ن کا پائوڈر عرق گلاب میں گوندھ کر چہرے پر لیپ کریں ،اس سے چہرے کے دھبے مٹ جاتے ہیں اور کیل مہاسے دور ہو جاتے ہیں ۔

 

شیئر: