Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنگت نکھاریں ، جلد کو خوبصورت بنائیں

اگر آپ خوبصورت جلد اور چہرے پر نکھار کی خواہاں ہیں تو درج ذیل ٹوٹکے آپ کی مدد کر سکتے ہیں:
 کوئی بھی مہنگی پراڈکٹ ، کریم یا گھریلو نسخہ راتوں رات حسین نہیں بنا دیتا اس کے لیے مستقل بنیادوں پر اسے آزمانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ گھریلو ٹوٹکوں کا فائدہ یہ ہے کہ ان کے سائڈ افیکٹس نہیں ہوتے ۔ 
 
پودینے کے پتوں کو لیموں کے رس کے ساتھ ملا کر باریک پیس لیں۔پورے چہرے پر اسکا لیپ کریں اور تھوڑی دیر بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔وہ خواتین جن کے چہرے پر دانوں کے نشانات رہے گئے ہوں اور چہرہ کی رنگت ایک جیسی نہ ہو ان کے لئے یہ ٹوٹکہ بڑا ہی مفید ثابت ہو گا۔
 
نیم کے سبز پتوں کو باریک پیس کر رات کو سوتے وقت چہرے پر لیپ کریں۔صبح ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں ،لگا تار20 دن کرنے سے چہرہ پر چمک آجائے گی اور داغ دھبے بھی ختم ہو جائیں گے۔
 
 بیسن میں ارنڈ کا تیل ملا کر چہرے پر رگڑریں تو جھائیاں اور دھوپ کی وجہ سے چہرہ پر پڑنے والے کالے تل ختم ہو جاتے ہیں اور چہرہ خوبصورت ہو جاتا ہے۔
 
ایک چمچ بیسن میں 4 ،4کھانے کے چمچ گاجر، ککڑی اور لیموں کا رس شامل کر لیں اور لیپ جیسا بنا کر چہرہ پر لگائیں اور آدھا گھنٹہ خشک ہونے دیں ،یہ ماسک چہرے کے مردہ مسام کو صاف کر کے جلد کو نئی چمک دیتا ہے۔
 
سفید چاولوں کو پانی میں بھگو کر اس پانی سے چہرے کو دھونے سے چہرے کی جھائیاں مٹ جاتی ہیں اور چہرے کی رنگت بھی صاف ہوتی ہے۔
 
 

شیئر: