دبئی میں سعودی تاجر کو سزا
دبئی ... دبئی کی عدالت نے ایک ہندوستانی اور اسکے دوست کیساتھ سونے کے فرضی سودے کے حقائق سامنے آجانے پر ایک سعودی تاجر اور مختلف ممالک کے8افراد پر مشتمل گروہ کو 3برس قید کی سزا سنادی۔ ان سب پر ہندوستانی اور اسکے دوست کے اغوا اور 10لاکھ درہم چوری کرنے کا الزام ثابت ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اماراتی جریدے دی گلف ٹوڈے نے رپورٹ دی ہے کہ پولیس نے 53سالہ سعودی تاجر ،2سوڈانیوں، یوگنڈا کے 3شہریوں، ایک شامی، ایک کانگو اور ایک زائر کے شہری پر مشتمل گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ان سب نے ایک ہندوستانی اور اسکے دوست کو اغوا کیاتھا اور سونے کے فرضی سودے کا چکر چلا کر ان سے 10لاکھ درہم اور موبائل لے لیا تھا۔ ان لوگوں نے سونے کو چیک کرانے کی فرمائش2بار مستر دکرنے پر 2 بار سودا منسوخ کیا اورآخر میں ہندوستانی کو ہوٹل طلب کرکے سودا ختم کردیا اور پھر انہیں اغوا بھی کرلیا۔