بحرین خلیجی ممالک سے مدد کا طلبگار
منامہ.... بحرین نے زرمبادلہ کے اثاثے بہتر کرنے کیلئے خلیج کے بعض ممالک سے تعاون طلب کرلیا۔ امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ بحرین نے زرمبادلہ کومعمولی حد سے نیچے گرنے سے بچانے اور معقول حد تک زرمبادلہ محفوظ کرنے کیلئے سعودی عرب اور امارات سے مدد طلب کرلی۔ ایک اور عہدیدار کا کہناہے کہ بحرین نے کویت سے بھی تعاون طلب کیا ہے۔2014ءسے اب تک بحرین کے مرکزی بینک کے محفوظ اثاثے اگست 2017ءمیں 75فیصد تک کم ہوگئے۔ بحرینی بینک میں 1.38ارب ڈالر کے بقدر زرمبادلہ موجود ہے۔