عائشہ عمراور حنا دلپذیر لالی وڈ فلم میں
پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کو لالی وڈ فلم مل گئی ہے۔ فلم کا نام ' سات دن، محبت ان' ہے جس میں ایک کردار کیلئے عائشہ عمر کوکاسٹ کرلیا گیاہے۔ عائشہ عمر کی بطور اداکارہ یہ پہلی فلم ہے۔ذرائع کے مطابق اداکارہ عائشہ کےساتھ ایک اور معروف ٹی وی اداکارہ حنا دلپذیر بھی اس فلم کا حصہ بن گئی ہیں۔ا س فلم میں اداکارہ ماہرہ خان اور شہریار فیروز اہم مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔ مذکورہ فلم ابھی تیاریوں کے مراحل ہے ۔ یہ اگلے برس پاکستانی سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔