Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی پی لنک کے اسمارٹ فون کی تفصیلات لیک‎

ٹی پی لنک اپنے نیٹ ورک ڈیوائسز کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے تاہم کمپنی کی جانب سے وقتاً فوقتاً اسمارٹ فونز بھی متعارف کروائے جاتے ہیں اور اب کمپنی ایک نیا اسمارٹ فون متعارف کروانے جا رہی ہے جس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
 رپورٹس کے مطابق نئے اسمارٹ فون میں اسنیپ ڈریگون 835 پراسیسر اور ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا۔ فون بڑی حد تک بیزل لیس ہو گا اور ہوم بٹن کو اسکرین کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔ فنگر پرنٹ اسکینر کو فون کے بیک پر جگہ دی جائے گی۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 16 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 16 میگا پلسک کا ایک سیلفی کیمرہ شامل کیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کی ریم ممکنہ طور پر 6 جی بی کی ہو گی۔ فون کی قیمت اور لانچنگ سے متعلق کوئی حتمی رپورٹ تاحال سامنے نہیں آئی ۔
 

شیئر: