Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوٹ8فریز ہوجاتا ہے، صارفین کی شکایت

لگتا ہے کہ سیمسنگ کے برے دن ابھی ختم نہیں ہوئے۔ پچھلے سال سیمسنگ گلیکسی نوٹ 7 کی بری طرح ناکامی کے بعد کمپنی کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے اسمارٹ فون گلیکسی نوٹ 8 میں بھی مسائل سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔  نوٹ 8 خریدنے والے کئی صارفین نے فون کے فریز ہونے سے متعلق رپورٹس درج کروائی ہیں۔
  صارفین کا کہنا ہے کہ فون دورانِ استعمال رسپانس کرنا چھوڑ دیتا ہے اور جب تک اسے مکمل بند کرکے بیٹری الگ نہ کی جائے فون دوبارہ کام نہیں کرتا۔ یہ مسئلہ کسی بھی مخصوص اپلیکیشن کے استعمال کے دوران پیش نہیں آ رہا بلکہ عام استعمال کے دوران بھی فون فریز ہو رہا ہے۔اسکے علاوہ صارفین کو کروم اور پوکی مان گو جیسی ایپلیکیشنز کے استعمال میں بھی مشکلات کا سامنا ہے اور فون کی فیکٹری سیٹنگ ری اسٹور کرنے کے باوجود بھی ان مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ مسئلہ گلیکسی نوٹ 8 کے تمام صارفین کو پیش نہیں آ رہا اور امید ہے کہ کمپنی جلد ہی نئی اپ ڈیٹس جاری کرکے ان مسائل پر قابو پا لے گی۔

 

شیئر: