انگلیوں کی پوروں سے سر کی مالش کرنے سے بال مظبوط ہوتے ہیں۔
لیموں کا ٹکڑا سر میں ملنے سے بالوں کا جھڑنا رک جاتا ہے اور خشکی ختم ہو جاتی ہے۔
بالوں میں مہندی لگانا بھی مفید ہے، بالوں کی رنگت اور چمک میں اضافہ ہوگا، ہیرڈرائر کا بے جا استعمال نقصان پہنچاتا ہے۔
سیکاکائی اور ناریل کا تیل لگانے سے سفید بال کالے ہونے لگتے ہیں۔
خشکی کے لیے ایک انڈے میں ایک چمچ سرسوں کا تیل ملا کر مساج کریں ،دھوتے وقت صابن یا کوئی شیمپو استعمال نہ کریں۔
لیموں کارس اور چینی باہم ملا کر سر پر لگائیں،5 یا6 گھنٹے تک اس سے بال روکھے نہیں رہیں گے ،صاف اور ملائم ہو جائیں گے۔
سیکاکائی کی پھلیاں رات کو بھگو کر رکھ دیں صبح پھلیاں الگ کرکے گودا اندازے سے پیس لیں۔پانی ڈال کر دھوئیں بال صاف ہو جائیں گے۔
گرم پانی میں تولیہ بھگو کر نچوڑ کر سر پر 3 منٹ رکھیں اور بعد میں ٹھنڈے پانی میں تولیہ بھگو کر ایک منٹ رکھیں یہ عمل 3،4 مرتبہ کریں۔
الجھے ہوئے بالوں کو سلجھانے کے لئے نیچے کی طرف سے تھوڑے تھوڑے بال کنگھے کی مدد سے سلجھائیں۔
بالوں کو کنگھے کی مدد سے سلجھانے کے بعد اوپر سے نیچے کی طرف کئی بار برش کرنا چاہئے۔
لیموں کے رس میں برابروزن لہسن کا پانی ملا کر لگانے سے جوئیں مر جاتی ہیں،اور اس کے علاوہ سرسوں،بادام،زیتون کا تیل یا کسی بھی عمدہ تیل سے سر کی مالش کرنے سے بال بڑھنے لگتے ہیں اور مالش ہاتھ کی ہتھیلی کی بجائے انگلیو ں کی پوروں سے کی جائے۔