Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپیئنز لیگ: ریئل میڈرڈ کےلئے جیت ڈراﺅنا خواب بن گئی

لندن:ویمبلے اسٹیڈیم میں ٹوٹنہم ہوٹسپر کے خلاف میچ میں دفاعی چیمپیئن ریئل میڈرڈ اپنا اصل کھیل پیش نہ کرسکی جس کے باعث جیت رئیل میڈرڈ کےلئے ڈراﺅنا خواب بن گئی۔ یکطرفہ مقابلے کے بعد انگلش کلب نے 3-1سے میچ جیت لیا۔رئیل میڈرڈ کی جانب سے واحد گول کرسٹیانو رونالڈو نے میچ کے آخری لمحوں میں کیا۔ چیمپیئنز لیگ کے اس بڑے میچ کے حوالے سے عام تاثر یہی تھا کہ مقابلہ کافی سخت ہوگا اور ممکنہ طور پر میچ برابر ہو سکتا ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں میڈرڈ میں ہونے پہلے مرحلے کے میچ میں برابر رہی تھیں لیکن انگلش کلب کے کھلاڑی ایلی نے2گول کرتے ہوئے تمام اندازے غلط ثابت کر دیئے جبکہ ایرکسن نے تیسرا گول کرتے ہوئے چیمپیئن کلب کو مکمل پسپائی پر مجبور کر دیا۔ میچ دیکھنے کےلئے شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی جبکہ دنیا بھر میں بھی اسے بڑے جوش سے دیکھا گیا۔ ڈیلی ایلی نے 27ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جبکہ ریئل میڈرڈ کے کھلاڑی سر توڑ کوششوں کے باوجود میزبان ٹیم کے دفاعی حصار نے توڑسکے ۔ 55ویںمنٹ میں ایلی کو ایک موقع مل گیا جس کا انگلش مڈ فیلڈر نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے دوسرے گول میں بدل دیا۔ صرف 10منٹ بعد ٹوٹنہم کے اسٹار کھلاڑی ہیری کین نے کرسٹیان ایرکسن کو خوبصورت پاس دیا جسے ایرکسن اتنی ہی عمدگی سے گول میں پہنچادیا اور ریئل میڈرڈ کا گول کیپر دیکھتا رہ گیا۔اس میچ میں انگلش ٹیم کے کھلاڑی ڈیلی علی، ہیری کین، کائرن ٹرپر، ہیری ونکس اور ایرک ڈائر نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔میچ ختم ہو نے سے پہلے کرسٹیانو روناڈو ، جو اس سے پہلے اس اسٹیڈیم میں کبھی نہیں ہارے تھے،ایکشن میں نظر آئے اور انہوں نے ریئل میڈرڈ کا واحد گول اسکور کیا ۔اس شکست سے ریئل میڈرڈ اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر چلی گئی جبکہ ٹوٹنہم نے پہلی پوزیشن سنبھال لی۔

شیئر: