پاکستان میں واٹس ایپ سروس بحال
کراچی ...پاکستان سمیت دنیابھرمیں واٹس ایپ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ۔ سرور میں خرابی کے باعث دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس متاثر ہوئی تھی۔ پاکستان ہند، پاکستان، ہانگ کانگ، جاپان اور مختلف یورپی ممالک میں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ یورپ، وسطی امر یکہ اور ایشیائی ممالک کے صارفین بھی متاثر ہوئے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد سوا ارب سے زیادہ ہے۔ رواں سال یہ تیسرا موقع ہے جب واٹس ایپ سروس متاثر ہوئی ہے۔ اس سے پہلے مئی اور ستمبر میں بھی واٹس ایپ سروس متاثر ہوچکی ہے۔واٹس ایپ حکام نے بتایا کہ تیکنیگی خرابی کے باعث عارضی طور پر سروس متاثر ہوئی ۔