ٹائیگر شروف کا فلمی روپ منظرعام پر
بالی وڈ فلم 'ہیرو پنتی' سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والے اداکار ٹائیگر شروف کا ایک نیا فلمی روپ منظرعام پر آیاہے۔ٹائیگر شروف ان دنوں اپنی نئی فلم ' باغی ٹو' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔فلم کے سیٹ سے ٹائیگر کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ سنجیدہ دکھائی دے رہے ہیں۔ بتایاجارہاہے کہ ٹائیگر شروف کی یہ تصویر فلم کے ایکشن سین کے دوران لی گئی ہے ۔فلم میں ان کے ساتھ دیشا پٹنی سمیت رندیپ ہودا موجود ہیں۔ فلم میں ٹائیگر کے دوست اور معروف اداکار منوج باجپئی ویلن کا کردار نبھارہے ہیں۔ باغی ٹو' اگلے برس ریلیز ہوگی۔