Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکل رائے بی جے پی شامل

نئی دہلی۔۔۔سابق ترنمول کانگریس ممبر پارلیمنٹ مکل رائے نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سب کو مطلع کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے مکل رائے بی جے پی میںشامل ہو گئے ہیں۔ہم ان کا دل کی گہرائیوںسے خیرمقدم کرتے ہیں۔مکل رائے کی بی جے پی میں شمولیت راجیہ سبھا کی رکنیت اور ترنمول کانگریس کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دینے کے بعد ایک ماہ سے بھی کم مدت میں ہوئی ہے ۔ ان کے مستعفی ہونے کے بعد سے ہی یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ مکل رائے بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔ استعفیٰ دینے کے بعد انہوں نے مغربی بنگال بی جے پی انچارج کیلاش وجے ورگیہ اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے ملاقات کی تھی۔

 

شیئر: