نئی دہلی۔۔۔کانگریس نے بی جے پی کے صدر امت شاہ کے بدعنوانی کے خلاف دیے جانے والے بیانات پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدبختانہ صورتحال ہے کہ جن کے خاندان کے رکن بدعنوانی میں پھنسے ہوئے ہیں وہی لوگ اس برائی کو مٹانے کی بات کر رہے ہیں۔کانگریس کے ترجمان آر پی این سنگھ نے یہاں پارٹی کی باقاعدہ پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ شاہ کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی ہماچل پردیش اور گجرات میں بدعنوانی کیخلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔حیرت کی بات یہ ہے کہ بی جے پی صدر امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ کا کاروبار ایک سال میں 16 ہزار گنا کیسے بڑھا، اس بارے میں مودی اور شاہ کچھ بولنے کو تیار نہیں۔