بنگلہ دیش پریمیئر لیگ آج شروع ،پاکستان کے20کھلاڑی شریک
ڈھاکا:بنگلہ دیش پریمیئر لیگ بی پی ایل کا پانچواں ایڈیشن آج سے ڈھاکا میں شروع ہوگیا ہے جس میں پاکستان کے20 کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے کرکٹرز اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔بنگلہ دیش پریمئیر لیگ 12 دسمبر تک کھیلی جائے گی جس میں 7 ٹیمیں شریک ہیں ۔ٹورنامنٹ کے 46 میچز ڈھاکا، چٹاگانگ اور سلہٹ کے میدانوں میںہوں گے۔افتتاحی میچ دفاعی چیمپئین ڈھاکا ڈائنامائٹس اور سلہٹ سکسرز کے درمیان ہو گا جبکہ فائنل12دسمبر کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کی صرف ایک ٹیم رنگپور رائیڈرز میں پاکستان کی نمائندگی نہیں بقیہ 6ٹیموں میں پاکستانی کرکٹرز موجود ہیں۔سب سے زیادہ6کھلاڑی شعیب ملک، حسن علی،فہیم اشرف،عمران خان جونیئر، فخر زمان اور رومان رئیس کومیلا وکٹوریئنز میں نمائندگی کریں گے۔دفاعی چیمپیئن ٹیم ڈھاکا ڈائنامائٹس میں شاہد آفریدی، شاہین شاہ آفریدی اور محمد عامر کھیل رہے ہیں۔سابق کپتان مصباح الحق چٹاگانگ وائکنگز کی جانب سے کھیلیں گے۔راجشاہی کنگز میں محمد سمیع،عثمان میر اور رضا علی ڈار،کھلنا ٹائٹنزمیں پاکستانی کپتان سرفراز احمد ، جنید خان اورشاداب خان جبکہ سلہٹ سکسرز میں عثمان شنواری،بابر اعظم اور غلام مدثر خان نمائندگی کے حقدار قرار پائے۔