Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل3 : کھلاڑیوں کے ناموں کی ڈرافٹنگ 12 نومبر کو ہو گی

 
لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی جانب سے  بیان میں کہا گیا کہ پی ایس ایل تھری ایڈیشن کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 12 نومبر کو ہو گی۔ اس بار ڈرافٹنگ میں کئی بین الاقوامی ستارے بھی شامل ہوں گے جن میں جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی، آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل جانسن، ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر ڈوائن براوو، سری لنکا کے سابق کپتان اینجلو میتھیوز، نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی، جنوبی افریقہ کے وین پارنیل اور عمران طاہر کے نام موجودہیں۔ ان کے علاوہ پاکستانی کرکٹرز شعیب ملک، محمد عامر،حسن علی، سرفرااز احمد، شاہد آفریدی، محمد حفیظ، بابر اعظم بھی شامل ہیں۔ شکیب الحسن، کمار سنگا کارا، برینڈن میکلم، کیون پیٹرسن، ڈیرن سیمی، آندرے رسل، سمیت مایہ ناز کرکٹر اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد آئندہ سال فروری میں متوقع ہے۔پی ایس ایل تھری، پلیئر ڈرافٹنگ میں پلاٹینم، ڈائمنڈ ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ سمیت سپلیمنٹری کی کیٹگری بھی شامل ہے۔ لیگ کے ڈرافٹ سسٹم کا اصول ہے کہ گزشتہ ایڈیشن میں آخری نمبر پر ایڈیشن کا اختتام کرنے والی ٹیم ڈرافٹ میں سب سے پہلے کھلاڑیوں کا چناو¿ کرتی ہے جبکہ فاتح ٹیم کا نمبر آخری ہوتا ہے۔ڈرافٹ میں پہلے سے طے شدہ منتخب آرڈر کے مطابق لاہور قلندر سب سے پہلے حصہ لے گا، اس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطان ڈرافٹ میں شامل ہوں گے تاہم ٹریڈز اور فرنچائز کے درمیان باہمی رضامندی سے اس ترتیب کو تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔چھٹی ٹیم کے طور پر شامل ہونے والی فرنچائز ملتان سلطانز سمیت تمام ٹیموں کو اپنے20کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ایک اعشاریہ دو ملین ڈالر میں کرنی ہے۔
 

شیئر: