Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے حملے پر او آئی سی کا اظہار برہمی

جدہ....اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ریاض پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ ریاض پر مجرمانہ حملے کی کوشش نے ثابت کردیا کہ حوثی باغی امن و استحکام کو متزلزل کرنے والے مجرمانہ کام جاری رکھنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔ وہ سعودی عرب، اسکے شہریوں اور وہاں مقیم غیر ملکیوں کےخلاف سازشیں نافذ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ العثیمین نے سعودی عرب، اسکے قائدین اور عوام کو یقین دلایا کہ مملکت کے امن و استحکام کے تحفظ کیلئے وہ جو اقدامات کرینگے او آئی سی کو اس سلسلے میں اپنا ہمنوا اور حامی پائیں گے۔
 

شیئر: