Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈانی سیامی بچیوں کا آپریشن کامیاب ہوگیا، ڈاکٹر الربیعہ

 ریاض.... ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر سوڈانی سیامی بچیوں جود اور جنی کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرنے کا آپریشن کامیاب ہوگیا۔ 9 گھنٹے تک جاری رہا۔ کنگ سلمان سینٹر برائے امداد و انسانی خدمات کے نگران اعلیٰ اور مشیر ایوان شاہی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کی زیر قیادت آپریشن ٹیم نے مطلوبہ کام انجام دیا۔ آپریشن 6 مراحل میں مکمل کیاگیا۔ ڈاکٹر الربیعہ نے آپریشن کے اختتام پر اپنی ٹیم اور خود اپنی جانب سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے قدرو منزلت اور شکریہ کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی وطن عزیز کی کامیابی ہے ۔ مملکت میں اب تک سیامی بچوں ، بچیوں کو جدا کرنے والا یہ 44 واں آپریشن تھا۔ سوڈانی سیامی بچوں کا سینہ اور پیٹ جڑا ہوا تھا۔ ان دونوں کے دل اور کلیجہ بھی مشترک تھا۔ دونوں کو تنفس میں دشواری پیش آرہی تھی۔ پھیپھڑے جزوی طور پر خراب تھے۔ الحمدللہ آپریشن کے سارے مراحل بحسن و خوبی انجام پا گئے۔ 

شیئر: