Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدعنوانوں کی املاک سرکاری خزانے کا حصہ بنےگی

ریاض .... وزارت ثقافت و اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ بدعنوانی سے تعلق رکھنے والی شخصیتوں کے بینکوں کے کھاتے منجمد کردیئے جائیں گے اور انکے مالی معاملات معطل کردیئے جائیں گے۔انکے کھاتوں اور مالی معاملات کی تفصیلات طشت از بام کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں کسی بھی شخصیت کی سماجی اور معاشی حیثیت اثر انداز نہیں ہوگی۔ وزارت نے ”مرکز التواصل الدولی“ کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ بدعنوانی کے مقدمات سے تعلق رکھنے والے تمام منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے سرکاری خزانے کو واپس کردیئے جائیں گے۔ ایسی تمام املاک جن کا تعلق بدعنوانی کے مقدمات سے ہوگا انکا اندراج ریاستی املاک کے طور پر کیا جائیگا۔
 

شیئر: