Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

300 میل کی رفتار سے چلنے والی پہلی کار تیار، قیمت 12لاکھ پونڈ

نیویارک.... آپ کو شاید یقین نہ آئے لیکن یہ حقیقت ہے کہ اب صحیح معنوں میں برق رفتار قسم کی کاریں حقیقت کا روپ دھار لیں گی۔ اس حوالے سے تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ ٹیکساس میں قائم آٹو موبائل کمپنی ہینسے نے دنیا کی پہلی ایسی کار تیار کرلی ہے جسکی رفتار 300میل فی گھنٹہ بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وینم ایف فائیو کے نام سے بازار میں آنے والی اس کار کی ابتدائی قیمت 12لاکھ پونڈ بتائی جارہی ہے اور گمان یہی ہے کہ جب یہ بازار میں آئیگی تو تمام برق رفتار قسم کی کاروں کا ریکارڈ توڑ دیگی۔ منصوبے کے تحت اس قسم کی صرف 24کاریں تیار کی جائیں گی۔ اسکا وزن کسی بھی عام فورڈ فیسٹا کار کے برابر ہوگا تاہم اس میں 1600bhp اور ٹوئن ٹربو وی ایٹ انجن نصب ہے۔ واضح ہو کہ اس وقت دنیا میں سب سے تیز رفتار کار بوگاٹی ویرون کی سپر اسپورٹس کا رہے جسکی رفتار 270میل فی گھنٹہ بتائی جاتی ہے۔ موسم سے دلچسپی رکھنے والے مرد و خواتین بالعموم کسی بھی تیز رفتاری کیلئے طوفان کی رفتار کا پیمانہ استعمال کرتی ہیں مگر انکے لئے یہ بات خاص طور پر دلچسپ ہوگی کہ ا یف فائیو طوفان سے بھی زیادہ تیز ہوگی۔ یعنی اسکی کم سے کم رفتار 261میل فی گھنٹہ اور زیادہ سے زیادہ 318میل ہوسکتی ہے۔ گاڑیاں بنانے اور اسکے بارے میں معلومات جمع کرنے والے لوگوں کا کہناہے کہ ٹیکساس کی کمپنی نے گاڑی کا نام وینم ایف فائیو رکھ کر یہ اشارہ دیدیا ہے کہ اسے خریدنا ، رکھنا اور پھر چلانا تینوں کام دیوانگی کے بغیر نہیں ہوسکتے۔ اگر برق رفتار گاڑیو ںکا جنون ہے تبھی لوگ ایسی بلاخیز گاڑیاں خرید سکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ غیر معمولی طور پر تیز سمجھی جانے والی اس گاڑی کو لائسنس بھی ملے گا اور نمبر پلیٹ بھی حاصل ہوگی اسکے علاوہ بہت ساری چیزیں بھی شامل ہونگی جو محکمہ ٹریفک کیلئے لازمی ہوتی ہیں۔ واضح ہو کہ 300میل فی گھنٹے کی رفتار بالعموم خلائی جہازوں کی واپسی کے وقت ان میں دیکھی جاتی ہے۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ ا س کار کی تیاری میں 3سال لگے ہیں۔

شیئر: