لندن ...... حساب کتاب یا اس کی بنیادی شکل” گنتی“سن بلوغت میں مسئلہ بنی رہتی ہے اور بالغ افراد بھی اکثر صحیح معنوں میں گنتی گننے سے قاصر رہتے ہیں۔ انہیں ٹھیک سے جمع تفریق بھی نہیں آتا لیکن تازہ ترین تحقیق کے مطابق جہاں تک علم ریاضی کی مبادیات یعنی گنتی کا تعلق ہے تو ننھے بچے بھی گنتی جانتے ہیں یا اس کا شعور رکھتے ہیں۔ یہاں 6، 12اور 18ماہ کے بچوں کی سمجھ بوجھ کا جائزہ لینے کے بعد جو رپورٹ جاری کی گئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ اتنے کم عمر بچے جو غالبا ً ٹھیک سے بول بھی نہیں پاتے اپنے دماغ میں صحیح اعداد جاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تجربے کے دوران بچوں کو درجنوں مختلف رنگوں کی گیندیں دی گئیں اور ایک پیلی گیند کا نمونہ دکھا کر پھر بہت سی گیندوں کے درمیان رکھ دیاگیا اسکے بعد ان بچوںنے ٹب میں موجو دبے شمار رنگ برنگی گیندو ںمیں سے پیلی گیندوں کو نکال بڑے واضح طور پر سب سے الگ کردیا۔ اس تحقیقی رپورٹ پر مزید کام کی ضرورت ہے۔