مدینہ میں پرائیویٹ میڈیکل کمپلیکس سربمہر
مدینہ منورہ...مدینہ منورہ محکمہ صحت نے متعدد خلاف ورزیاں ثابت ہوجانے پر نجی میڈیکل کمپلیکس اور ایک نجی اسپتال کے کئی شعبے سربمہر کردیئے۔ محکمہ نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ بندش کی کارروائی مریضوں کی سلامتی کی خاطر کی گئی۔