Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحفیظ قرآن میں غیر ملکی اساتذہ کا غلبہ

جدہ ...وزارت اسلامی امور کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت اور فلاحی انجمنوں کے سائبان تلے تحفیظ قرآن میں کام کرنے والے غیر ملکی اساتذہ کی تعداد سعودی اساتذہ سے زیادہ ہے۔سعودی اساتذہ کی تعداد 8.2ہزار ہے جبکہ غیر ملکی 13.4ہزار ہیں۔ سب سے زیادہ غیر ملکی ریاض ریجن میں قرآن کریم حفظ کرانے والے حلقوں سے منسلک ہیں۔ انکی تعداد 5400ریکارڈ کی گئی ہے۔ سب سے کم تعداد الجوف ریجن میں ہے جہاں 54سے زیادہ نہیں ہیں۔ تحفیظ قرآن کے حلقوں کے منتظمین پر تنقید کی جارہی ہے کہ وہ سعودی اساتذہ کو نظر انداز کرکے غیر ملکی اساتذہ کی خدمات حاصل کئے ہوئے ہیں حالانکہ تحفیظ قرآن کیلئے سعودی اساتذہ کی تقرری سرکاری پالیسی ہے۔
 

شیئر: