سالن میں مرچیں زیادہ ہو جائیں تو …
اگر کبھی گوشت یا سبزی کے سالن میں مرچیں زیادہ ہو جائیں تو ایک چمچہ گھی کھلے فرائنگ پین میں یا کسی برتن میں اچھی طرح گرم کر کے سالن پر ڈال دیں پھر سالن کو دوبارہ فرائنگ پین یا اس برتن میں پلٹ دیں جس میں گھی گرم کیا تھا۔سالن کو ایک دفعہ ابال آنے پر چولہا بند کر کے زائد گھی نتھار لیں۔مرچیں کم ہو جائیں گی۔