لڑکی کو پریشان کرنے والا نوجوان گرفتار
جدہ....ادارہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے ایک لڑکی کو پریشان کرنے والے نوجوان کو پولیس کے تعاون سے گرفتار کرلیا۔ ادارہ امر بالمعروف نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایک نوجوان دھمکیاں دیکر ایک لڑکی سے دولت حاصل کرنے کا چکر چلائے ہوئے تھا۔ شکایت ملنے پر ادارہ امر بالمعروف نے جدہ پولیس کے تعاون سے اسے گرفتار کرلیا۔