اعلان جنگ والی لبنانی حکومت؟
ریاض .... سعودی وزیر مملکت برائے امور خلیج عرب ثامر السبھان نے واضح کیاہے کہ سعودی عرب لبنان کو اپنے خلاف شریک جنگ بنانا کبھی پسند نہیں کریگا۔ البتہ حزب اللہ کے باعث لبنانی حکومت کے ساتھ اعلان جنگ کرنے والی حکومت جیسا معاملہ کیا جائیگا۔ انہوں نے العربیہ چینل کو انٹرویو میں کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری کو سعودی عرب کے خلاف حزب اللہ کے جارحانہ تصرفات سے آگاہ کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ لبنانی حکومت کو سعودی عرب کے خلاف حزب اللہ کے خطرات کا پتہ ہونا ضروری ہے۔