جدہ ....مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان کرنل ڈاکٹر عاطی القرشی نے واضح کیا ہے کہ ایک سعودی شہری مسروقہ ایک لاکھ86ہزار بازیاب کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ مقامی شہری نے بتایا کہ وہ اپنی دکان پر بیٹھا ہوا تھا۔ ایک شخص آیا اس نے 186ہزار ریال چوری کئے اور گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہونے لگا۔ میں نے راہگیروں سے مددطلب کی۔ ایک شہری نے واردات کرنے والے کا تعاقب کیا اور اس سے مسروقہ رقم بازیاب کرلی تاہم وارداتی فرار ہونے میں کامیا ب ہوگیا۔ پولیس میں شکایت درج کرادی گئی۔ جس نے کچھ عرصے بعد اسے گرفتار کرلیا اور اسکی گاڑی بھی اپنے قبضے میں لے لی۔ وارداتی نے اقبال جرم کرلیا ہے۔