Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالی میں 2 بم دھماکے، 7 افراد ہلاک

بماکو ۔۔۔مالی میں 2 بم دھماکوں میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے۔  مالی کے شمالی حصے میں ایک بس کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس سے 4 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ واقعہ انسونگو شہر میں پیش آیا۔ مقامی حکام کے مطابق اس حملے میں عسکریت پسند ملوث تھے جن کا مقصد شہریوں میں افراتفری پھیلانا تھا۔ دوسرا بم حملہ ملک کے وسطی حصے میں کیا گیا اور اس میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے دو ٹرکوں کو نشانہ بنایا گیا۔ مالی کے وزیراعظم  ملک کے وسطی حصے کے ایک شہر کا دورہ کرنے والے تھے تاہم اس واقعے کے بعد انہوں نے اپنا دورہ ملتوی کر دیا۔ واضح رہے کہ القاعدہ سے منسلک جنگجو گروپ مالی میں متحرک ہیں۔
 

شیئر: