Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2نجی اسکولوں میں 6خلاف ورزیاں

ریاض..... وزارت محنت و سماجی فروغ کے افسران نے سعودائزیشن او رقانون محنت کی 6خلاف ورزیوں پر 2نجی اسکولوں پر 1831000ملین ریال کے جرمانے کر دیئے۔ وزارت کے ترجمان خالد اباالخیل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ نجی اسکول مرافقین کو موثر اجازت نامہ حاصل کئے بغیر ملازم رکھے ہوئے تھے اور مقررہ وقت پر تنخواہیں ادا نہیں کر رہے تھے۔ وزارت کے افسران نے مبینہ نجی اسکولوں میں مختلف ممالک کی 75خواتین کو ایسی اسامیوں پر کام کرتے ہوئے پایا جو سعودی خواتین کیلئے مخصوص ہیں۔ دونوں اسکولوں کے خلاف 32سعودی خواتین کی تنخواہیں مقررہ وقت پر ادا نہ کرنے کے الزامات بھی ثابت ہوگئے۔ وزارت کے ترجمان نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ وہ سعودائزیشن اور قانون محنت کی خلاف ورزی پر 19911پر رابطہ کر کے اطلاع دیں یا "معاللرصد" آن لائن رپورٹ کریں۔

شیئر: