مراکش میں منشیات کے دھندے پر سعودی گرفتار
مراکش....مراکشی حکام نے شیشاوة علاقے میں مکان کے اندر منشیات کے دھندے کے الزام میں ایک 22سالہ سعودی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کو سعودی نوجوان کی سرگرمیوں کی بابت رپورٹ ملی تھی۔ گھر کی تلاشی لینے پر منشیات برآمد ہوئی۔ پولیس نے نوجوان کو گرفتارکرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔