استنبول ۔۔۔ ترک حکمران جماعت کے چیئر مین اور صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ملک کو نئے صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مصروف ہے۔ استنبول میں پارٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت ملک کو نئی صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا چاہتی ہے۔ رجب طیب اردوگان نے کہا کہ ہمیںدنیا کے ساتھ قدم ملا کر چلنے کیلئے پالیسیاں ترتیب دینا ہوں گی جس کیلئے حکومت نے پروگرام تیار کر لیا ہے اور عوام کا اعتماد ہمارے ساتھ ہے۔ دہشتگردی کیخلاف اُن کا کہنا تھا کہ ’’پی کے کے‘‘ اور داعش کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی ۔ انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک ترکی کیخلاف دہرے معیارسے کام لے رہے ہیں۔ یہ کھیل زیادہ عرصے نہیں چلے گا۔