Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مولی میں موجود حیاتین انسانی صحت کےلئے اکسیر

لاہور.... موسم سرماکی مقبول ترین سبزی مولی میں موجود حیاتین انسانی صحت کےلئے انتہائی اکسیرہیں۔عوام سلاداور سالن کے طورپر مولی کا استعمال معمول بنائیں جسے کدوکش کرنے کے بعد دوسری سبزیوں کے ساتھ بھی بطورسالن پکاکر استعمال کیاجاسکتا ہے۔ ہر100گرام مولی میں 20 حرارے‘ 12گرام لحمیات‘0.1گرام روغن‘ 4.2گرام کاربوہائیڈریٹ‘0.7خام ریشہ‘1.1گرام راکھ‘ 31ملی گرام فاسفورس‘1.1ملی گرام فولاد‘0.09 ملی گرام سوڈیم‘ 260ملی گرام پوٹاشیم موجودہوتی ہے جو انسانی صحت اور جسم کو تندرست وتوانارکھنے میں انتہائی معاون ثابت ہوئی ہے۔ مولی کو ہرعمر کے افرادیکساں پسندکرتے ہیں جس کی کاشت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

شیئر: