Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹماٹر پروسٹیٹ کینسر سے بچاؤ کے لیے مفید

ٹماٹر کھانوں میں استعمال ہونے والی بے حد عام شے ہے جو کھانوں میں لذت پیدا کرنے اور سلاد کے طور پر استعمال ہوتا ہے ۔ ماہرین صحت کے مطابق ٹماٹر پروسٹیٹ کینسر اور معدے کے کینسر سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوسکتے  ہیں۔ٹماٹر کے اندر موجود عنصر لائیکوپین جسم کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔ اس کے جسم میں پہنچنے کے بعد مثبت کیمیائی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ یہ پروسٹیٹ کینسر کے خلاف مؤثر ثابت ہوتا ہے۔
 معدے کا کینسر جسے گیسٹرک کینسر بھی کہا جاتا ہے دنیا بھر میں کینسر کی نہایت عام قسم ہے۔یہ بعض اوقات موروثی بھی ہوسکتا ہے مگر زیادہ تر یہ غیر متوازن اور غیر صحت مند غذائی عادات کے باعث پیدا ہوتا ہے۔طویل عرصے تک تمباکو نوشی کرنے والے اور بہت زیادہ نمک اور مصالحہ دار غذائیں کھانے والے افراد میں معدے کے کینسر کا شکار ہونے کے قوی امکانات ہوتے ہیں۔ٹماٹر کے اجزا معدے میں کینسر کے خلیات کی افزائش کو روکنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

 

شیئر: