ریاض میں محمد عبدو کے گانوں کا پروگرام
ریاض .... عرب گلوکار محمد عبدو 16نومبر جمعرات کو ریاض کے شائقین کو اپنی سحر آفریں آواز میں گانے سنائیں گے۔ محکمہ تفریحات سعودی عرب کے مختلف شہروں میں تفریحی پروگرام کا اہتمام کررہا ہے۔ ریاض پروگرام اسی کا ایک حصہ ہے۔ کنگ فہد کلچرل سینٹر میں محمد عبدو کو سننے کیلئے بکنگ شروع ہوگئی ہے۔