الجوف.... صحراءسے گزرتے ہوئے گاڑی پر آسمانی بجلی گرنے کے باوجود مقامی شہری زندہ بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی شہری الجوف کے صحراءسے گزر رہا تھا۔ گرج چمک دیکھ کر ایک جگہ گاڑی پارک کرلی۔ اسی دوران آسمان سے اسکی گاڑی پر بجلی گری تاہم وہ محفوظ رہا۔ شمالی حدود ریجن اور الجوف میں موسلا دھار بارشیں گرج چمک کیساتھ ہورہی ہیں۔ بعض مقامات سے درمیانے درجے کی بارش کی بھی اطلاعات ہیں۔