جدہ۔۔۔ 5رکنی سرکاری کمیٹی نے بغیر اجازت نامہ کے بوائز سیکشن شروع کرنیوالے ایک انٹرنیشنل اسکول کے خلاف کارروائی کر دی۔ 3برس سے بوائز سیکشن بغیر اجازت نامہ کے چلایا جا رہا تھا جسے بند کر دیاگیا۔جدہ محکمہ تعلیم کے ترجمان حمود الصقیران نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ یہ اسکول نہ تو کسی ادارے کی نگرانی میں تھا اور نہ ہی اس کے پاس اجازت نامہ تھا۔ اس وجہ سے اسے سربمہر کر دیا گیا۔ اسکول کے طلبا کا امتحان لیکر انہیں ان کے والدین کی مرضی کے مطابق دوسرے اسکولوں میں داخل دلا دیا جائے گا۔ والدین اسکول کے رویہ پر کافی عرصے سے ناگواری کا اظہار کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں سے تعلیمی فیس لے لی گئی ہے اور پہلے سہ ماہی امتحان میں صرف 2ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم ہمارا مسئلہ حل کرائے۔