Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق ریاض پہنچ گئے

شوری کونسل کے سپیکر ڈاکٹر عبداللہ آل شیخ نے ایاز صادق کا خیرمقدم کیا (فوٹو: ایس پی اے)
پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق اتوار کو سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی شوری کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ آل شیخ نے ان کا خیرمقدم کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شوری کونسل کے رکن ڈاکٹر علی الشھرانی ، مملکت میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور شوری کونسل کے کئی عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔
قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق سعودی شوری کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ آل شیخ کی خصوصی دعوت پر مملکت کا دورہ کر رہے ہیں۔

 

شیئر: