Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی فون ایکس کے ڈسپلے میں کولڈ گیٹ کا مسئلہ

 
ایپل کے مہنگے ترین آئی فون ایکس میں نیا مسئلہ سامنے آگیا ۔ آئی فون استعمال کرنے والے کئی صارفین نے اس بات کی شکایت کی ہے کہ فون کا ڈسپلے سرد موسم میں کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ ایپل کمپنی کی جانب سے بھی اس بات کو تسلیم کیا گیا ہے کہ مخصوص موسمی حالات میں آئی فون ایکس کا ڈسپلے عارضی طور پر کام کرنا چھوڑ سکتا ہے۔ کمپنی نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے نئی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے تاہم اس بارے میں کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا کہ یہ اپ ڈیٹ کب تک جاری کی جائیں گی۔ 
 
 

شیئر: