Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پالک ، صحت مند اجزاء سے بھرپور

پالک صحت کے لیے انتہائی مفید سبزی ہے جو فولاد سے بھرپور ہے۔ اس میں حیاتین الف، ج ، ای، ک ، ب، اور ب2 جیسے مانع تکسید اجزا پائے جاتے ہیں۔ پالک فولک ایسڈ کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔
پالک میں پائے جانے والے فولیٹ سے اگر صحیح معنوں میں فائدہ اٹھانا چاہیں تو اسے اْبالنے کے بجائے بھاپ دے کر کھائیں۔ اگر پالک کو زیادہ اْبالا جائے تو اس میں فولیٹ کی مقدار آدھی رہ جاتی ہے۔
 طبی تحقیق کے مطابق ہمارے خون میں پایا جانے والا ہومیو سٹین نامی ایک مادّہ واضح طور پرا مراض قلب کی نشان دہی کرتا ہے اور اگر اس کی سطح بہت بڑھ جائے تو یہ سمجھا جاتا ہے کہ فالج کا امکان بڑھ گیا ہے تاہم پالک میں پایا جانے والا فولیٹ ہومیو سٹین کا توڑ کرتا ہے اور اس کے مضر اثرات کو ختم کردیتا ہے۔
پالک کا ستعمال جوڑوں کے درد میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے ۔اسکے علاوہ پالک میں پایا جانے والالیوٹین نامی مادّہ پردہ چشم کے انحاط اور  موتیا بند سے محفوظ رہنے میں مدد دیتا ہے ۔
اگر پالک کو کچا کھایا جائے تو بہت فائدہ مندہے۔ کھانے سے پہلے اسے اچھی طرح دھولیجئے اور سلاد میں شامل کیجئے۔ اگر پالک کو پکایا جائے تو خیال رکھیں کہ اسے زیادہ نہ پکائیں۔ اگر زیادہ پکایا جائے گا تو اس کے مفیدصحت اجزا کم یا ضائع ہوجائیں گے۔

 

شیئر: