Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریس3 کی کاسٹ مکمل ،انیل کپور شامل

بالی وڈ فلم ریس کے تیسرے سیکوئل ریس3 کی کاسٹ مکمل ہوچکی ہے، جس میں اب انیل کپور بھی شامل ہیں۔ میڈیا کے مطابق ریس3 میں سلمان خان سمیت جیکولین فرنانڈز،بوبی دیول،ڈیزی شا، ثاقب سلیم اور انیل کپور جلوہ گر ہوں گے۔انیل کپور وہ واحد اداکار ہیں جو فلم 'ریس'کے تینوں سیکوئل کا حصہ ہیں۔ فلم میں ان کاایک مزاحیہ جاسوسی کردار ہے جسے مداح بے حد پسند کرتے ہیں۔اس سے قبل انیل کپور سلمان خان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں بیوی نمبر ون، سلام عشق اور یووراج شامل ہیں۔ فلم ریس اورریس 2 کی ہدایات عباس مستان نے دی تھیں جبکہ ریس 3 کے ہدایت کار ریمو ڈی سوزا ہیں۔فلم ریس 3 کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہےجو آئندہ برس 2018 میں ریلیز کی جائے گی۔
 
 

شیئر: