Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھمکانے والے باپ سے بچوں کی رہائی

ریاض .... گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز نے مکان کی کھڑکی سے پھینکنے اور جلانے کی دھمکی دینے والے باپ سے 3بچوں کو نجات دلادی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر تبوک کو جونہی معلوم ہوا کہ ایک مقامی شہری اپنے3 بچوں کو مکان کی کھڑکی سے نیچے پھینکنے اور انہیں نذر آتش کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، انہوں نے فوری طور پر متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی کہ وہ حکمت و فراست سے مداخلت کرکے بچوں کو باپ کے جبر سے آزاد کرادیں۔ باپ کو گرفتار کرلیا گیا۔ وہ طبعی حالت میں نہیں تھا۔ وہ خودکشی کے چکر میں تھا۔
 

شیئر: